ہانیہ عامر کا شاہ رخ خان کے انداز میں ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

01-11-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے انداز میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کے گانے زندہ بندہ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں ہانیہ عامر گاڑی میں شاہ رخ خان کے ڈانس اسٹائل میں رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔   ہانیہ عامر نے مذکورہ ویڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا ،اداکارہ کی کار میں شاہ رخ خان کے اسٹائل کی ڈانس ویڈیو پر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شہرت کی بوکھی قرار دیا۔