سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
01-11-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد آج بہتری ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 697 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز 250 پوائنٹس کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 54کروڑ 81 لاکھ 87 ہزار 891 روپے مالیت کے 36 کروڑ 50 لاکھ 90 ہزار 974 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔