میرا ابھی تک سنگل کیوں ہیں؟اداکارہ نے حقیقت بیان کردی

01-11-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سےسنگل نہیں ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہناتھا کہسنگل میں اپنی مرضی سے نہیں ہوں، اگر میں آج تک  سنگل ہوں تو یہ بھی میری ایک کامیابی ہے اور اپنے سنگل اسٹیٹس پر بہت خوش ہوں۔ اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر میرا نے بتایا کہ ایسا نہیں کہ  مجھے اب تک کوئی ایماندار اورسچا شخص اپنے لیے نہیں ملا بلکہ مجھ سے متعلق ایسی کئی باتیں ہیں جو لوگ نہیں جانتے، لوگ میری حقیقی شخصیت سے متعلق نہیں جانتے اور میں خود بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرناچاہتی ۔