قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا کیسا ہے؟شاہد آفریدی نے دل کی بات بتا دی

01-11-2024

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنا پھولوں کا بستر نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنےایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنا آسان نہیں ہے،یہ پھولوں کا بستر نہیں ہے۔   انہوں نے کہا کہاگر ٹیم پرفارمنس نہ دے یا پھر کچھ بھی ہو تو تمام تر ذمہ داری کپتان پر ڈالی جاتی ہے، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ایک کپتان کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں۔