بابراعظم ناقص کارکردگی،شاہین آفریدی نے بھی لب کشائی کردی

01-11-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ناقص کارکردگی شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہین آفریدی کا بابراعظم کی پرفارمنس سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایک یا دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بابراعظم  ہمارے بہترین بلےبازوں میں سے ایک ہیں، ہر کھلاڑی پر ایسا ٹائم آتا لیکن  دوسرے کھلاڑی بابراعظم کو سپورٹ کررہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں باولنگ رفتار کم ہونے کے سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران اپنی باولنگ اسپیڈ دیکھ کر خود حیران تھے ہر ڈیلیوری پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کیوں لکھا آرہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی2  ٹیسٹ میچز میں زیادہ اوورز کروانے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھا جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام کروایا۔