رانا ثناء اللہ کا انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دینے کا مطالبہ

01-11-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی سہولت تمام جماعتوں کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ 2017 عملاً ختم ہو گیا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جماعتوں کے اندر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ قانون کی ہار اور قانون شکن کی جیت ہے، ثابت ہوا لاڈلا عزیز ہے، کیس نہیں فیس اور ثاقب نثار دور کی یاد تازہ ہو گئی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصلہ 9 مئی کے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہے، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو تالا لگانے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کی سازش کرنے والوں کے سہولت کاروں کو سلام ہے،الیکشن کمیشن نے قانون پر عمل کیا لیکن فیصلہ لاڈلے کے حق میں آیا۔