مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان
01-11-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔
مسلم لیگ ن نے 11 صوبائی اور 7 قومی اسمبلی کی سیٹوں پر آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے حلقے خالی چھوڑ دیئے۔ این اے 47 اسلام آباد سے عامر کیانی کے ساتھ مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان جبکہ این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان ، این اے 88 خوشاب سے انجینئر گل اصغر بھگور کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔ اسی طرح این اے 117 شاہدرہ لاہور سے علیم خان، این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی سیٹ پر مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے ، این اے 149 ملتان سے جہانگیرخان ترین ، این اے 143 چیچہ وطنی سے نعمان لنگڑیال کی سیٹ پر مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے۔ پی پی 12 راولپنڈی سے عمار صدیق خان ،پی پی 24 جہلم سے راجہ یاور کمال کی سیٹ پر آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے ، اسی طرح پی پی 81 خوشاب سے امیر حیدر سنگھا ، پی پی 98 فیصل آباد سے اجمل چیمہ ،پی پی 106 فیصل آباد سے علی اختر کی سیٹوں پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔ پی پی 149 لاہور سے علیم خان ، پی پی 180 قصور سے کرنل (ر) ہاشم ڈوگر ، پی پی 204 ساہیوال سے فلک شیر لنگڑیال کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے ۔ پی پی 250 بہاولپور سے افتخار حسین گیلانی ،پی پی 277 کوٹ ادو مظفر گڑھ سے نیاز گشکوری ،پی پی 292 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔