سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن مستعفی ہو گئے

01-11-2024

(ویب ڈیسک) جسٹس مظاہر علی نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی ہو گئے۔

سینئر ترین جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا، جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی، سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا اور انہوں نے اکتوبر میں چیف جسٹس بننا تھا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے گزشتہ دو روز قبل مظاہر علی نقوی کیخلاف کونسل کارروائی سے اختلاف کیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن نے جسٹس مظاہر نقوی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن نواز شریف کیخلاف پانامہ کیس میں مانیٹرنگ جج بھی رہے ہیں۔