الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

01-11-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی۔

الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی گئی تھی، الیکشن کمیشن نے عائد کئے گئے اعتراضات دور کر دیئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض شدہ دستاویزات درخواست سے حذف کر دی گئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم شدہ اپیل دوبارہ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی۔ درخواست پر سماعت جمعہ کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔