پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا ضلع کچہری پراسیکیوشن آفس کا اچانک دورہ

01-11-2024

(لاہور نیوز) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سلطان اکبر نے ضلع کچہری پراسیکیوشن آفس کا اچانک دورہ کیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے دورے کے دوران دو کلرک غیر حاضر پائے گئے۔ غیر حاضر ہونے والے کلرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ انچارج پراسیکیوٹر ضلع کچہری کی جعلی حاضری بھی پکڑی گئی۔ جعلی حاضری لگانے والے پراسیکیوٹر کو اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا اور محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تمام ریکارڈ چیک کیا۔ فرہاد علی شاہ نے پاس کئے گئے چالانوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا سرپرائز وزٹ کا بنیادی مقصد معزز پراسیکیوٹرز کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔ وکلا نے پراسیکیوٹر پنجاب کے دوروں کو پراسیکیوشن محکمہ میں بہتری کے لئے احسن اقدام قرار دے دیا۔