لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

01-11-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 213 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد، سوات، مردان، خیبر، مہمند، نوشہرہ، شانگلہ، چارسدہ، مالاکنڈ اور اٹک میں بھی محسوس کئے گئے ، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔