19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان

01-11-2024

(ویب ڈیسک) 19 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

جیپ ریلی کا میلہ 20 فروری سے 25 فروری 2024 تک جاری رہے گا ، میگا ایونٹ کے ٹریک اور تقریبات میں ضلع رحیم یار خان اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔ جیپ ریلی کے ٹریک میں قلعہ جام گڑھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے ، ریلی کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نور محل بہاولپور میں منعقد کی جائے گی۔