پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب
01-11-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی تفصیلات مرتب کر لی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، بڑی موبائل کمپنیوں نے سرمایہ کاری اور مقامی طور پر مینوفیکچرنگ شروع کی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فونز مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو 33 سے زائد لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں، موبائل فونز کی تیاری سے 40 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹاپ برانڈز کے تقریباً تمام موبائل آلات تیار کئے جا رہے ہیں اور سال 2021 سے اب تک 5 کروڑ سے زائد موبائل تیار کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ پیکیجنگ میٹریل، چارجرز اور بیٹریوں کی مقامی طور پر تیاری ہو رہی ہے، ہینڈز فری کی مقامی طور پر تیاری سے بھی صنعتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔