صائم ایوب کو ٹی 20 ورلڈکپ تک مسلسل بطور اوپنر آزمانے کا فیصلہ

01-11-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو ٹی 20 ورلڈکپ تک مسلسل بطور اوپنر آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے حوالے سے منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے اور اسی سلسلے میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کو ورلڈ کپ تک مسلسل اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے پانچوں میچز میں صائم ایوب اوپننگ کریں گے اور جو نتائج بھی آئیں صائم کو مکمل اعتماد دیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ صائم ایوب ابتدائی 6 اوورز میں پاکستان کو مثبت آغاز فراہم کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ صائم ایوب کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم، وہ صرف ایک میچ میں ہی ٹیم کی نمائندگی کر سکے۔