ماڑی پٹرولیم کمپنی کو شمالی وزیرستان سے گیس کے ذخائر مل گئے
01-11-2024
(ویب ڈیسک) ملکی گیس ذخائر کے شعبے سے اچھی خبر آ گئی، ماڑی پٹرولیم کمپنی کو شمالی وزیرستان سے گیس ذخائر مل گئے۔
ماڑی پٹرولیم کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق گیس ذخائر خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کاواگڑ سے شیوا ٹو کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت کئے گئے، کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کنویں سے 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہو گی، 97 پی ایس آئی کے پریشر سے گیس نکلے گی، نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ شیوا ٹو کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی۔