مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

01-11-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

پولیس شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پہنچی تو 4 ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران 2 ملزم گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور اقبال کے ناموں سے ہوئی، ان سے 2 پستول اور گولیاں برآمد کر لیں، دونوں ملزم چند روز قبل سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔