کرکٹ وکٹوریہ بابر سے معاہدے کا خواہشمند، بگ بیش اور سٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

01-11-2024

(ویب ڈیسک) ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے لیے بابراعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابراعظم سے معاہدے کی خواہشمند ہے جس کے لیے کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بگ بیش اور سٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل مدت کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔ میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن سٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔  ذرائع کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریہ کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں۔  دوسری جانب بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، بابراعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ  کر فیصلہ کریں گے ۔