پنجاب حکومت کا 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ

01-10-2024

(لاہور نیوز) ماحول دوست سواری کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا لیا گیا۔ پنجاب حکومت 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی۔

پنجاب حکومت نے ماحول دوست الیکٹرک بائیکس متعارف کرا دیں۔ پہلے مرحلے میں 5 بڑے شہروں کے طلباء کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور بینک آف پنجاب نے حکمت عملی تیار کر لی۔ منظور شدہ یونیورسٹیوں کے طلباء ای بائیکس لینے کے اہل ہونگے۔ ورچوئل یونیورسٹی اور اوپن یونیورسٹی کے طلباء کو ای بائیکس نہیں ملیں گی۔ الیکٹرک موٹرسائیکل کا 5 فیصد کوٹہ معذور طلبہ اور 30 فیصد خواتین کو ملے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حامل طلباء کو بینک آف پنجاب کے ذریعے ای بائیکس دی جائیں گی۔