چیف سیکرٹری پنجاب کا ایل ڈی اے کا دورہ، ون ونڈوسیل کا معائنہ کیا

01-10-2024

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایل ڈی اے کا دورہ کیا اور ایل ڈی اے ون ونڈو سیل اور زیر تعمیر آئیڈنٹی فکیشن سیل کا معائنہ کیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا، ریکارڈ سفٹنگ میں تیزی لانے پر ایل ڈی اے کی تعریف کی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ایل ڈی اے سے متعلقہ امور پر اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں جوہر ٹاؤن کی ڈیجیٹائزیشن و سفٹنگ کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور انکی ٹیم کی تعریف کی۔ لاہور نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن مکمل ہونے کے بعد ایل ڈی اے مثالی ادارہ بن جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے باقی ماندہ سکیموں کی سفٹنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔