ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کمی

01-10-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کمی ہو گئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ ہوئی ہے، 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ عالمی بازار میں سونے کا فی اونس نرخ 3 ڈالر کم ہو کر 2027 ڈالر ہے۔