امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، ڈالر مزید سستا ہو گیا

01-10-2024

(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 283 روپے پر مستحکم ہے۔