حکومت کا سٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا اعلان

01-10-2024

(لاہور نیوز) حکومت پاکستان نے سٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامک بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کئے جائیں گے۔ 100 ارب روپے کے اسلامک بانڈز ایک سال کے لئے فروخت کئے جائیں گے۔ اسی طرح 150 ارب مالیت کے اسلامک بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کئے جائیں گے۔