سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس کمی کا شکار
01-10-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری ہے، کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 250 پوائنٹس کمی ہوئی۔
250 پوائنٹس کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 63 ہزار 919 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 11 ارب 36 کروڑ 87 لاکھ 98 ہزار 427 روپے کے 33 کروڑ 65 لاکھ 20 ہزار 914 شیئرز کا لین دین ہوا۔