سیف سٹی پراجیکٹ کے مزید افسران کو ترقی مل گئی
01-10-2024
(لاہور نیوز) سیف سٹی پراجیکٹ کے مزید 42 کمیونیکیشن افسران کو ترقی مل گئی۔
سینٹرل پولیس آفس میں سیف سٹیز اتھارٹی کے ترقی پانے والے 42 سینئر کمیونیکیشن افسران کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر کمیونیکیشن افسران اور سینئر ٹیکنیکل افسران کو تھری سٹار بیجز لگائے۔ 39 افسران کو سینئر کمیونیکیشن اور 3 افسران کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پروگرام 18 شہروں میں شروع ہو رہا ہے، ترقی پانے والے افسران ڈیٹا مینیجر کے طور پر وہاں جائیں گے، ترقی پانے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کی تنخواہ میں 50 ہزار ماہانہ اضافہ ہو گا، پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ادارہ ہے جس میں ہیومن ریسورسز کے ساتھ ٹیکنالوجی کو خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے مزید ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری ہو گئے۔ کانسٹیبل ریحان نوید کے بیٹے کو امراض قلب کے علاج کیلئے 3 لاکھ روپے جاری، اے ایس آئی حبیب الرحمان کی بیٹی کے علاج کیلئے 3 لاکھ، اے ایس آئی محمد ادریس کو دو لاکھ 50 ہزار روپے دیئے گئے۔