پرویز الہٰی، اہلیہ قیصرہ الٰہی و دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

01-10-2024

(لاہور نیوز) چودھری پرویز الہٰی ، ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی کے 4 صوبائی اور دو قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی ، جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا۔ پرویز الہٰی کے این اے  64 گجرات، پی پی 32، 34، این اے 69 منڈی بہاؤالدین ، پی پی 42 منڈی بہاؤالدین ، این اے59  تلہ گنگ، پی   پی23 تلہ گنگ سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔ مونس الہٰی کے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کر دی گئی۔ مونس الہٰی کے این اے 64 گجرات، پی پی 32، 34 , این اے 69 منڈی بہاؤالدین سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے تمام حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔