نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے
01-10-2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ نواز کے قائد محمد نواز شریف 24 جنوری کو ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔
رانا محمد ارشد ضلعی صدر پی ایم ایل این ننکانہ صاحب نے بتایا کہ میاں نواز شریف ننکانہ صاحب میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے، میاں نواز شریف کی ننکانہ صاحب میں جلسہ کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ضلعی صدر پی ایم ایل این ننکانہ صاحب نے مزید بتایا کہ عوام کی بڑی تعداد میاں نواز شریف کو ننکانہ صاحب آمد پر خوش آمدید کہے گی۔