اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

01-10-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ویڈیو شیئر کی جس میں دلچسپ جملے پر لپسنگ کررہی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بنائی۔ ویڈیو میں صحیفہ جبار لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’زندگی میں اتنا ادھار لو کہ دشمن بھی تمہاری سلامتی کی دعا مانگے۔‘ انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ صحیفہ جبار خٹک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی اداکارہ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس  کے کیپشن میں صحیفہ نے ٹرول کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’یہ ان لوگوں کے لیے جو کمنٹس میں نازیبا باتیں کہتے ہیں میرے یا دوسرے فنکاروں کے لیے برا کہتے ہیں، شاید انہیں نہیں معلوم کہ یہ الفاظ خود ان کی شخصیت ظاہر کر رہے ہوتےہیں’۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ اس لمحے آپ پریشان ہوں، لیکن بدتمیزی کرنے کے بجائے، مہربان ہونے کی کوشش کریں ‘۔ واضح رہے کہ اداکارہ صحیفہ جبار متعدد بار اپنی دماغی حالت سے متعلق پوسٹ کرچکی ہیں جس پر کئی صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔