محسن نقوی کا جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

01-10-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر عمارت پر تعمیراتی سرگرمیوں سے متعلق ہونے والی پیشرفت کا مشاہدہ کیا اور بیسمنٹ کے لینٹر کی کوالٹی کو چیک کیا، انہوں نے عمارت کے گراؤنڈ فلور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیااور تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی فعال ہونے سے پی آئی سی پر مریضوں کا لوڈ کم ہوگا، لاہور جیسے بڑے شہر میں دل کے مریضوں کے لئے ایک نئے ہسپتال کی ضرورت بڑے عرصے سے تھی۔  محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 54کنال اراضی پر بنایاجارہاہے، ہسپتال256 بستروں پر مشتمل ہوگا،ایک پارکنگ پلازہ بھی بنانے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکرٹری صحت،کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجو د تھے۔