اشنا شاہ کے سیاہ لباس میں نازک اداؤں کیساتھ حسن کے جلوے

01-10-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے سیاہ لباس میں نازک اداؤں کے ساتھ حسن کے جلوے بکھیر دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے موسم سرما کی مناسبت سے سیاہ لباس میں اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کیں جن پر اشنا ہر جانب سے داد وصول کر رہی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں اشنا شاہ کے سیاہ لباس کو سفید دوپٹہ اور میچنگ لیس چار چاند لگا رہا ہے جبکہ نازک اداؤں کے ساتھ اداکارہ حسن کے جلوے بکھیرتے نظر آرہی ہیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔