فاسٹ بولر محمد عامر کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ دلچسپ ویڈیووائرل

01-10-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی چھوٹی بیٹی آئرہ کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پرسابق فاسٹ بولر محمد عامر نے چھوٹی بیٹی آئرہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بیٹی کے پاؤں دباتے دیکھا جاسکتا ہے۔ محمد عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میڈم جی تھک گئی ہیں تو مساج کروا رہی ہیں۔‘ انہوں نے مسکرانے کی ایموجیز بھی بنائیں۔   سابق فاسٹ بولر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ محمد عامر ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ گزشتہ دنوں محمد عامر نے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ ’میں اپنی لیڈیز کے ساتھ موجود ہوں۔‘ انہوں نے ’دبئی‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔ یاد رہے کہ محمد عامر اور نرجس خان ستمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی تین بیٹیاں منسا، زویا اور آئرہ عامر ہیں۔