پاکستانی معروف ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا

01-10-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے گانے کے ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اسلام قبول کر لیا۔

پاکستانی معروف ڈائریکٹر پرمیش اڈیوال نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے عمرہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہےسوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے،ہدایت کار نے سعودی عرب میں عمرہ بھی کیا ہے، پرمیش اڈیوال کا مسلم نام اب محمد ہے،ان کے دوست نے خانہ کعبہ سے ڈائریکٹر کی تصویر شیئر کی ہے۔ ڈائریکٹر اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی طرف سے نیک خواہشات وصول کر رہا ہے جو اس کے اسلام قبول کرنے پر خوش ہیں۔ فیروز خان، ہمایوں عالمگیر اور دیگر نے ہدایت کار کو اسلام کی روشنی میں داخل ہونے پر مبارکباد دی۔  ایک پرستار کا کہناہے کہ ان جیسے لوگ اس کے بارے میں سب کچھ جاننے کے بعد صحیح معنوں میں اسلام قبول کرتے ہیں ان لوگوں کے برعکس جو پیدائشی طور پر مسلمان ہوتے ہیں۔