ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ : کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستانی جوڑی نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا

01-10-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پیرس اولمپکس کے مکسڈ ایونٹ میں بھی جگہ بنالی۔

جکارتہ میں جاری ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا۔ 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی گلفام جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور ساتھ ہی پیرس اولمپکس کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی جگہ بنالی۔ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کی کسی شوٹنگ جوڑی نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا۔  گلفام جوزف اور کشمالہ پہلے بھی انفرادی ایونٹ کیلئے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں لیکن اب دونوں شوٹرز پیرس اولمپکس میں دو دو ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔