خشک سردی کے باعث موسمی امراض نے بھی رفتار پکڑ لی

01-10-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں کڑاکے کی سردی نے سب کچھ ٹھٹھرا دیا، خشک سردی کے باعث موسمی امراض میں بھی تیزرفتار اضافہ ہونے لگا۔

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے اِس وقت سردی کی شدید لہر کا سامنا کررہے ہیں، جس کے باعث کسی حد تک معمولات زندگی بھی متاثرہورہے ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ موسم کی یہ صورت حال ابھی کم از کم مزید چار سے پانچ روز تک برقرار رہے گی،  اِس  بار سردیوں کا دورانیہ بھی گز شتہ سالوں کی نسبت طویل رہنے کا امکان ہے۔ موسم کی اِس صورت حال کے باعث  مختلف امراض میں اضافہ ہوا ہے،کھانسی، زکام اور نمونیے کے مریض بڑی تعداد میں ہسپتالوں میں آرہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق موسم کی یہ صورت حال  بچوں اور عمررسیدہ افراد کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ کسی بھی شدید موسم کے اثرات سب سے زیادہ اِن کو ہی متاثر کرتے ہیں۔