لاہوربورڈ نے میٹرک امتحانات میں اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ 100نمبرکا کردیا

01-10-2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبر 50، 50 بڑھا دیے ہیں۔

ترجمان لاہوربورڈ کےمطابق 2024-2026 سیشن سے مطالعہ پاکستان اوراسلامیات کے نمبر 50، 50 سے بڑھ کر 100 ،100 ہوجائیں گے۔ ترجمان کے مطابق اسلامیات کا پرچہ نویں میں اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ دسویں جماعت میں لیا جائےگا۔ لاہور بورڈ  نے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابیں 100 نمبروں کے مطابق چھاپنے کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔