سہ ملکی سیریز کیلئے انڈر 19 کی 23 ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کا اعلان

01-10-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی سیریز کیلئے 23 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

قومی ویمنز انڈر 19 کرکٹ کیمپ بدھ سے کراچی میں لگے گا، پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیمیں 4، 4 میچز کھیلیں گی، سرفہرست 2 ٹیمیں 2 فروری کو فائنل کھیلیں گی۔ قومی کیمپ 10 جنوری سے 18 جنوری تک کراچی میں لگے گا، کیمپ کے دوران 15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، 9 روزہ کیمپ کے دوران کھلاڑی ٹریننگ سیشنز اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پریکٹس کریں گی۔