ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی

01-09-2024

(لاہور نیوز) این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

احکامات کے باوجود این اے 130 کا ریٹرننگ افسر ٹربیونل میں پیش نہ ہوا، ٹربیونل نے آر او کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر دیا، ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کر لیا، عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی اپیل پر آر او کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کی۔