پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے

01-09-2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج لاہور آئیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور میں آج اپنے حلقہ این اے 127 میں ایک عشائیہ میں شرکت کریں گے، وہ لاہور میں مختلف حلقوں کے امیدواروں کی ٹکٹوں کو بھی حتمی شکل دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری سے آج ملاقات کے دوران کچھ اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کریں گی۔