ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے

01-09-2024

(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم شہباز شریف کو این اے 242 کی سیٹ پر سپورٹ دینے پر آمادہ ہو گئی ہے، تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا ہی امیدوار کھڑا کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے این اے 242 پر ایم کیو ایم کی دستبرداری کے لئے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا، رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیو ایم کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔