کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
01-09-2024
(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان رہا۔
دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 66 پوائنٹس کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 64 ہزار 170 پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 25 کروڑ 36 لاکھ 14 ہزار 365 شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 97 کروڑ 1 لاکھ 54 ہزار 743 روپے رہی۔