انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا
01-09-2024
(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوا، کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔