سانحہ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی کا 12 کیسوں میں 2 دن کا جسمانی ریمانڈ

01-09-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا سانحہ 9 مئی کے 12 کیسوں میں 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ سنایا، تمام تھانوں کی تفتیشی ٹیمیں ایک ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کر سکیں گی، عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں لے جایا جاسکے گا۔ عدالت نے 11 جنوری کو مکمل تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، مقدمے کی مزید سماعت 11 جنوری کو صبح دس بجے دوبارہ اڈیالہ جیل ہوگی۔