توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستیں مسترد

01-09-2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستیں مسترد کر دیں۔

جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔ احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔