یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں کھاد کی بوریاں برآمد

01-09-2024

(لاہور نیوز) صوبہ بھر میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نادر چٹھہ کی زیر نگرانی کسانوں کے معاشی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق 4 سے 6 جنوری تک 260 ڈیلرز کے خلاف ایکشن لیا گیا، 123 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج، 59 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 138 افراد کو جرمانے عائد کئے گئے اور 2 ہزار 6 سو 54 یوریا کھاد کی بوریاں ضبط کی گئیں۔