سردی کی شدت برقرار، لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں بھی اضافہ

01-09-2024

(لاہور نیوز) یخ بستہ موسم میں لکڑی اور کوئلے کی مانگ بڑھ گئی۔

دکانداروں نے بھی کوئلے اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث شہری لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔ ٹال مالکان کوئلہ 130 اور خشک لکڑی 40 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں کوئلے کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ سردی کو دور بھگانے اور کھانا پکانے کیلئے لکڑی اور کوئلے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے اور لکڑی کی خریداری بھی اب آسان نہیں رہی، ہر چیز مہنگائی کی لپیٹ میں آ چکی ہے۔