فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز طلب

01-09-2024

(لاہور نیوز) اربن فلڈنگ سے بچنے کے لئے منصوبے کا اعلان تو کر دیا گیا مگر فنڈز نہ ملے۔

نگران پنجاب حکومت نے بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کی منظوری دی۔ واسا نے فنڈز ملے بغیر ہی ٹینڈرز طلب کر لئے۔ قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کے لئے 92 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پنجاب حکومت اور پنجاب سپورٹس بورڈ نے واٹر ٹینک کے لئے تاحال فنڈز نہ دیئے۔ واسا نے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے واٹر ٹینک کے لئے ایک ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز دینے کی استدعا کی۔ نئے پلان میں واسا نے واٹر ٹینک کے لئے سو فیصد فنڈز کا تقاضا پنجاب حکومت سے کیا۔ ٹینڈر کے اجراء کے باوجود قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی تعمیر کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا۔