این اے 242 : شہبازشریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد
01-09-2024
(ویب ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نےسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نےسابق وزیراعظم شہبازشریف کے این اے 242 سےکاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزارحسنین چوہان نے مؤقف اختیارکیا کہ شہبازشریف نے این اے 242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا،صدر ن لیگ نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں،الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار کےدلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کر دی۔ گزشتہ روزبھی الیکشن ٹریبونل نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کی تھی۔