شادی کے بعد لڑکی کمپرومائز کیوں کرتی ہے؟ سنیتا مارشل نے بتا دیا

01-09-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی، اس موقع پر ان کے شوہر حسن احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پروگرام کے میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ کیا شادی کے بعد کمپرو مائز کرنا ضروری ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے سنیتا مارشل نے کہا کہ شادی کے بعد خاتون کو فوری طور پر کمپرو مائز اس لئے کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ اپنا گھر چھوڑ کر ایک نئے گھر میں آتی ہے۔ سنیتا مارشل نے کہا شادی کے بعد کچھ چیزوں پر کمپرومائز بہت ضروری ہے، ہر چیز پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری شادی کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ  ہم دونوں ایک دوسرے پر بہت زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس سے قبل سنیتا مارشل نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے انوکھے انداز میں سردی کا استقبال کیا ہے۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنیتا مارشل نے شوہر حسن احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی تصویر میں سنیتا مارشل نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔