پنجاب حکومت کا10ہزار طلبہ کو ای بائیکس دینے کا اعلان ، رجسٹریشن شروع

01-09-2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کردیا جس کی ای رجسٹریشن شروع کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  گاڑیوں کی ای رجسٹریشن  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج سے گاڑیوں کی ای رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، اس وقت لاہور دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے، ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طلبہ کو بلاسود 10ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس دے رہے ہیں، آج میں نے الیکٹرک رکشے بھی دیکھے، ہم 10ہزار ای رکشے بھی لوگوں کو دیں گے، سیکرٹریٹ سٹاف کیلئے 2 ہزار موٹربائیکس بھی مختص کررہے ہیں، ہم 2 ہزار الیکٹرک موٹربائیکس خواتین کیلئے بھی مختص کررہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے زندگیوں کو 10،10سال زیادہ کرنا ہے، ہمیں الیکٹرک بائیکس کو یقینی بنانا پڑ ے گا، گورنمنٹ آف پنجاب آج کے بعد الیکٹرک بائیک کے علاوہ کوئی دوسری  موٹربائیک نہیں خریدے گی،اللہ کرے جلد گاڑیاں بھی  الیکٹرک ہوں۔ لائسنس فیسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں 70 لاکھ گاڑیاں تھیں اور صرف7 لاکھ لوگوں کے پا س ڈرائیونگ لائسنس تھا، ہم نے ڈرائیونگ لائسنس والے کام کو یقینی بنایا۔ وزیراعلیٰ  کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈرائیونگ لائسنس کی پرانی فیس میں مزید چھوٹ دی ہے، ہم نئی لائسنس فیس پر 15جنوری تک عملدرآمد نہیں کررہے، 15جنوری کے بعد لائسنس فیس کئی گناہ بڑھ جائے گی، جن کے پاس لائسنس نہیں ہوگا وہ دو یا تین روز جیل میں رہ سکتے ہیں۔