پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
01-09-2024
(ویب ڈیسک) ماہرین کے مطابق کم طلب اور تیل کی زیادہ پیداوار کے باعث 2024ء کے اوائل میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور عالمی معیشت اور امریکا میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی انوینٹری کی وجہ سے طلب میں کمی کے باعث نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس وقت خام تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہے، 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ برینٹ (کروڈ) 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہی تیل کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے بصورت دیگر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔