انڈے اور سبزی مزید مہنگی، مرغی کا گوشت سستا
01-09-2024
(ویب ڈیسک) مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے کمی ہو گئی ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت میں اضافہ اور سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔
چکن کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ہونے سے نئی قیمت 573 روپے ہو گئی، زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کمی ہوئی ہے۔ زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 380 اور پرچون ریٹ 395 روپے کلومقرر ہوا ہے، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی، فی درجن 390 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ دوسری جانب سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، لاہور میں آلو کچا نیا 50، پیاز درجہ اول 190، ٹماٹر 130 روپے کلو،ادرک تھائی لینڈ 480، لہسن دیسی 420، کھیرا فارمی 75 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ لاہورمیں میتھی 110، بینگن 64، پھول گوبھی 105، شلجم 44 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ شملہ مرچ 155، لیموں چائنہ 55 روپے کلو،مٹر 190، گھیا کدو 95، گاجر چائنہ 120، کریلا 220 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔